آسٹریلیا میں پولیس پر حملہ: 2 اہلکار ہلاک، 1 زخمی

آسٹریلیا میں پولیس پر حملہ: 2 اہلکار ہلاک، 1 زخمی

آسٹریلیا کے ریاست وکٹوریہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

 یہ واقعہ دارالحکومت میلبرن سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔مقامی اور غیرملکی میڈیا کے مطابق، حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آور اس حملے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔آسٹریلیوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اس حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے اس واقعے کو ملک کے لیے ایک افسوسناک لمحہ قرار دیا ہے اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔مقامی حکام اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعہ آسٹریلیا میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے تحفظ پر سوالات اٹھاتا ہے، اور حکومت نے مزید حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔