ہارون آباد:اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھرپردوکروڑ کی چوری

89 فائیو آر میں عبدالرزاق کے گھر سے نقدی، زیورات، قیمتی سامان غائب
ہارون آباد(خصوصی رپورٹ)چک 89 فائیو آر میں چوری کی بڑی واردات، اہلخانہ کی غیر موجودگی میں نے گھر کا صفایا کر دیا گیا۔ عبدالرزاق اوڈھ کے گھر سے نقدی، زیورات ،سمیت تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ذرائع گھر کے ملزم جاتے ہوئے سکیورٹی کیمرے بھی توڑ گئے، شناخت مشکل، واردات سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم، متاثرہ خاندان نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔