فوڈاتھارٹی کی سویٹس اینڈ بیکرز آ ئوٹ لیٹ کیخلاف کارروائی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے منڈی موڑ پاکپتن میں سویٹس اینڈ بیکرز آ ئوٹ لیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دیسی گھی کے سیمپل میں ممنوعہ رنگ کی موجودگی پائی گئی جو انسانی صحت کیلئے مضرصحت قرار دیکر ایکشن لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے اس حوالے سے کہا شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے نہیں کھیلنے دینگے۔