سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے زخمی دم توڑ گیا

ملزموں نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کی ، سعد چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان سعد ہسپتال میں دم توڑ گیا،واقعہ کا مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ گلفام،حمزہ اور ندیم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے عدالت کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سعد اور راہگیر عثمان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے کہاکہ سعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیاجبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی۔