واشنگٹن(آئی این پی )امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والیکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر کے نوٹ رواں سال جون میں چھاپے جائیں گے۔امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے،امریکی تاریخ میں یہ اقدام موجودہ صدرکے لیے پہلی بار اٹھایا جارہا ہے، کیونکہ روایتی طور پر امریکی کاغذی کرنسی پر صرف سیکرٹری خزانہ کے دستخط ہوتے ہیں،صدر کے نہیں،ایسے میں جب امریکی صدرکی مقبولیت بہت کم رہ گئی ہیصدر ٹرمپ کی جانب سے یہ امریکی ثقافتی اداروں پراپنا نام درج کرانے کی تازہ ترین مثال ہے