بلوچستان حکومت کی پیٹرول بچانے کے لیے سرکاری دفاتر کے لیے نئی پالیسی

 کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستا ن میں : پیٹرول بچانے کیلئے  سرکاری دفاترمیں ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا نیا معمول نافذ کردیا گیا، تاہم مخصوص دنوں میں دفاتر بند رکھے جائیں گے۔حکومتِ بلوچستان نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں جامع کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا۔صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سرکاری دفاتر کے معمولات میں انقلابی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حکومتی فیصلے کے تحت اب سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف 4 دن کام کریں گے