پیٹرول کا ایک اور ایل پی جی کے مزید 2 جہاز کراچی پہنچ گئے

 ایل پی جی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا سخت نوٹس،کریک ڈائون
کراچی(آئی این پی ) پیٹرول کا ایک اور ایل پی جی کے مزید 2 جہاز کراچی پہنچ گئے ، جس سے سپلائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے۔تفصیل کے مطابق ملک میں توانائی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے  حکومتی اقدامات جاری ہے اور کراچی پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پیٹرول کا ایک اور ایل پی جی کے مزید 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے، انتظامیہ نے بتایا کہ پی سی جی پیریکلس نامی جہاز عمان سے3800 ٹن سے زائدایل پی جی اور ایم ٹی ورگو نامی بحری آئل ٹینکر3800ٹن پیٹرول کیساتھ پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوا۔اس کے علاوہ نیویگیٹر ایریریزبحری جہازعراق سے 11136 ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے، جس سے سپلائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ بلاجواز اضافے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔