عمران خان کی ہدایت کے باوجود جے یو آئی کے رہنما علی امین فضل الرحمان کے خلاف بیانات جاری

عمران خان کی ہدایت کے باوجود جے یو آئی کے رہنما علی امین فضل الرحمان کے خلاف بیانات جاری

پشاور میں جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، جو ایک غیر جمہوری عمل ہے اور اس سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔جے یو آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن اتحاد بنانے کے قریب پہنچتا ہے، تو سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں تاکہ اپوزیشن کو منتشر کیا جا سکے۔ اسلم غوری نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے اپوزیشن اتحاد سے خوف زدہ ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ گنڈا پور نے علماء کرام کی توہین کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے اور علماء کی تضحیک کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں۔ جے یو آئی نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت کرے کہ علی امین گنڈا پور کا علماء کے بارے میں بیان پارٹی پالیسی کا حصہ ہے یا نہیں۔جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ اگر یہ سازشیں جاری رہیں تو وہ اتحاد کو کمزور کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں جمہوری قوتوں کو نقصان پہنچے گا۔