پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ایکشن کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ایکشن کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پاکستان تحریکِ انصاف نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے تمام انٹرویوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کئی باتیں کی ہیں اور ان کا جواب دیا جائے گا، کسی بھی بات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔