میانمار میں 7.7 ریکٹر زلزلے کے شدید جھٹکے، خطے کے کئی ممالک متاثر

میانمار میں 7.7 ریکٹر زلزلے کے شدید جھٹکے، خطے کے کئی ممالک متاثر

آج میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ بھارت، بنگلا دیش اور تھائی لینڈ میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے: یوریشین، بھارتی اور عریبین پلیٹ۔ جب زیرِ زمین حرارت جمع ہوتی ہے، تو یہ پلیٹس سرکنا شروع ہوتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین ہلتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔ یہ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں طرف پھیلتی ہیں۔

زلزلوں کی وجہ اور اثرات
زلزلے یا آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعات ان علاقوں میں زیادہ ہوتے ہیں جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک بڑا زلزلہ آ چکا ہو، وہاں دوبارہ بھی زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ کسی بھی وقت زلزلے کی زد میں آ سکتا ہے۔

پاکستان میں زلزلے کی حساسیت
پاکستان دنیا کے پانچویں حساس ترین ملکوں میں شامل ہے جہاں زلزلے آتے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلے کی زد میں ہیں۔ ان میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے سب سے زیادہ حساس ہیں۔ پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے، اور یہ عمل لاکھوں سال سے جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے دو تہائی علاقے میں متحرک فالٹ لائنز موجود ہیں، جہاں معمولی یا درمیانے درجے کے زلزلے وقفے وقفے سے آتے رہتے ہیں۔