ہلاک افراد میں مقامی افراد کے علاوہ 3 فائر فائٹرز اور ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی شامل
سئیول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں ہفتے کے آخر میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے جنوب مشرقی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک افراد میں مقامی افراد کے علاوہ 3 فائر فائٹرز اور ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی شامل ہے۔