ہائیکورٹ کافیصلہ ریویوہواہے،جسٹس جمال اپنے سابقہ فیصلے پربحال رہے ہیں:نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انکومخصوص نشستیں ملتی ہیں، مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتاہے قانونی اورآئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑ نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کافیصلہ ریویوہواہے،جسٹس جمال اپنے سابقہ فیصلے پربحال رہے ہیں،9ججزکی اکثریت سے فیصلہ جاری ہواہے۔وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا اپنی گفتگو میں کہا کہ اسی فارمولے پرصوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طے ہوں گی،مقدمات کافیصلہ آئین کی بنیادپرہوتاہے،،آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حقدار نہیں ہوسکتے۔