تلونڈی(خصوصی رپورٹ) تلونڈی کے نواحی علاقے لاڈی کے قریب زمین کی کھدائی کے دوران مبینہ طور پر انسانی ڈھانچے بر آمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر تقریباً 90 سے 100 سال قبل ایک قدیم قبرستان موجود تھا، جو وقت کے ساتھ ختم ہو گیا اور بعد ازاں زمین زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے لگی۔ حالیہ کھدائی کے دوران مبینہ انسانی ڈھانچے سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ محکموں کی جانب سے تاحال اس واقعے کی سرکاری تصدیق یا باضابطہ م ئوقف جاری نہیں کیا گیا۔