عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں اضافہ
پیر کو لندن انٹرکانٹیننٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

لائٹ کروڈ آئل (WTI) کی قیمت بھی بڑھی
اسی طرح نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.34 ڈالر بڑھ کر 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی طلب میں بہتری اور مارکیٹ کی سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث ہوا ہے۔