بھنگ سپلائی کرنیوالا رکشہ سوار پکڑا گیا

ملزم منظور احمد سے 56 کلو 600 گرام بھنگ برآمد کی گئی
 لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دوران پٹرولنگ مانگا روڈ رائیونڈ ملزم کو روک کر چیک کیا گیا۔ ملزم رکشہ پر منشیات سپلائی کرنے جا رہا تھا، پولیس نے دھر لیا۔ ملزم کی جامع تلاشی لینے پر رکشہ کی سیٹ پر پڑے سامان سے منشیات برآمد ہوئی۔ ملزم سے ہزاروں مالیت کی 56 کلو 600 گرام بھنگ برآمد کی گئی۔ملزم کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے زیر استعمال رکشہ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔