لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقہ میں سی سی ڈی سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا سی سی ڈی ذرائع کے مطابق جس کی گرفتاری کے لیے لاہور شہر میں مختلف ٹیمیں کام کرتی رہی وہ سی سی ڈی سٹی کوتوالی کے ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا اور ان کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا مارا جانے والا انتہائی خطرناک ڈاکو لاہور فیصل آباد کا مشہور لیڈیز گروپ ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا سی سی ڈی سٹی کوتوالی ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا کے مطابق پولیس کو ملزمان اور اس کے ساتھیوں کی اطلاع اسلام پورہ کے علاقہ میں موصول ہوئی تھی جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی خطرناک ڈاکو وسیم عرف علی مارا گیا ۔یاد رہے مارے جانے والے وسیم عرف علی کا ساتھی یاسر شاہ اس سے قبل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا جا چکا ہے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ملزم وسیم عرف علی ڈکیتی ہاؤس رابری شاپ رابری بینک رابری دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے اور قتل سمیت پولیس مقابلہ کرنے جیسی سنگین سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ملزمان نے ماہ جون 2025 میں مصری شاہ کے علاقہ میں بزرگ شہری سے گن پوائنٹ پرپانچ لاکھ روپے چھین کر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اور ملزم وسیم عرف علی نے ماہر جون میں ایک شہری جو بینک سے رقم دو لاکھ 95 ہزار لے کر جا رہا تھا اس کو بھی گن پوائنٹ پر چھین لیا تھاہلاک ہونے والے ملزم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فرار ملزمان کی تلاش میں سرچ اپریشن کیا جا رہا ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔