لاہور: شہر میں برائلر گوشت بدستور مہنگا، شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا۔
آج برائلر گوشت کی قیمت 569 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ زندہ برائلر کا ریٹ پرچون میں 393 روپے اور ہول سیل میں 379 روپے فی کلو طے کیا گیا۔
عوامی ردعمل
شہریوں نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ:’’مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، گوشت خریدنا اب لگژری بن چکا ہے‘‘۔’’ہر روز بڑھتی قیمتوں سے متوسط اور غریب طبقے کے لیے چکن خریدنا مشکل ہوگیا ہے‘‘۔
حکومتی نرخ اور مارکیٹ صورتحال
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر گوشت کی دستیابی کم ہے۔بعض علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں۔
صارفین کا مطالبہ
قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے لیے انتظامیہ کی کارروائیاں بڑھائی جائیں۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے برائلر گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے۔