راولپنڈی:تین بچوں کی ماںکو بیدردی سے قتل کردیاگیا

 مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا گھر پہنچا تو دیکھا بیوی خون میں لت پت پڑی تھی،شوہر 
راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون کے قتل کا واقعہ سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں پیش آیا ہے، مقتولہ کی شناخت سدرہ اعظم کے نام سے ہوئی ہے مقتولہ تین بچوں کی ماں ہے،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ سدرہ اعظم کے خاوند عمر فاروق کی مدعیت میں درج کیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق عزیزہ نے فون کال پر بیوی کے قتل ہونے کی اطلاع دی، بیوی نے واقعہ سے قبل بچوں کو ایک عزیزہ کے گھر چھوڑ دیا تھا،مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا گھر پہنچا تو دیکھا بیوی خون میں لت پت پڑی تھی،نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی کو قتل کیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے بیانات لے لئے گئے ہیں، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔