سانگلاہل(خصوصی رپورٹ)نواحی چک نمبر21رڑیانہ میں زمیندار کو دن دہاڑے فائرنگ کر کیقتل کردیاگیا۔ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس نے مقتول مجاہد وینس کے بھائی ساجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ مدنی کالونی کا رہائشی علی رضا رڑیانہ کے رہائشی مجاہد کو عرصہ دراز سے مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرتا تھا اور اس کی رہائشی جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا تھا،گزشتہ روز مجاہد وینس اپنے بھائی ساجد علی،والدہ اور بہن کے ساتھ اپنے کھیتوں کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں مسلح علی رضا نے انہیں روک لیا اور مجاہد پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔