پرواز کرتے ہوئے 100 سے 150 میٹر دور موجود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
بیجنگ(آ ئی این پی )چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ووہان گائیڈ انفراریڈ اور چینی فوج کے ادارے آرمی سپیشل آپریشنز اکیڈمی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک منفرد اور جدید رائفل بردار ڈرون تیار کر لیا۔یہ رائفل ہوا میں پرواز کرتے ہوئے 100 سے 150 میٹر دور موجود ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈرون میں وہی معیاری رائفل نصب کی جا سکتی ہے جو اس وقت چینی افواج استعمال کر رہی ہیں