شکر گڑھ کی منڈی میں گوبھی کے کاشتکاروں کو مناسب دام نہ ملے
شکر گڑھ( خصوصی رپورٹ) سبزی منڈی میں گوبھی کی رسد میں اضافے اور طلب میں کمی کے سبب دل برداشتہ کاشتکاروں نے گوبھی سے بھری گاڑیاں اور انرجی ڈرنکس بھی مفت تقسیم کر دئیے۔ شہریوں نے جی بھر کے انرجی ڈرنکس اور گوبھی کے پھول لوٹے اور خوب محظوظ بھی ہوتے رہے۔ شکر گڑھ کی منڈی میں گوبھی کے کاشتکاروں کو مناسب دام نہ ملے ، کاشتکار گوبھی سے بھری گاڑیاں لے کر سبزی منڈی پہنچے تو انہیں ڈیڑھ روپے فی کلو سے بھی کم ریٹ آفر ہوا، جس پر کسانوں نے اپنی سینکڑوں کلوگوبھی مفت میں ہوا میں اڑا دی اور طنزیہ طور پر انرجی ڈرنکس بھی احتجاجاً بانٹیں تاکہ خریداروں اور آڑھتیوں کی طاقت اور قوت خرید میں اضافہ ہوسکے۔ کاشتکار کا کہنا تھا ٹکے ٹوکری گوبھی فروخت کرنے سے بہتر ہے کہ غریبوں میں مفت بانٹ دی جائے۔