ڈیفنس بی میں گھریلو ملازمہ، خواتین کا گروہ متحرک

 گھر سے طلائی زیورات ڈائمنڈ انگوٹھیاں اور دیگر سامان چوری کر لیا
 : لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی میں گھریلو ملازمہ خواتین کا گروہ متحرک ڈیفنس بی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ دو خواتین گھر سے1کروڑ 75 روپے کے طلائی زیورات ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئیں ایف آئی آر متن کے مطابق  مقدمہ  مدعی شبان کی بیوی نے  شادی  سے واپس آکر طلائی زیورات ایک بیگ میں رکھے جہاں سے چوری ہوگئے اس دوران گھر میں گھریلو ملازمہ خواتین نے  طلائی زیورات ہار ،انگوٹھیاں اور چوڑیاں چوری کرلیں پولیس نے شبان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاتاہم خواتین ملزمہ گرفتار نہیں ہو سکیں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خواتین چور گینگ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا