غزہ (آئی این پی )مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان یرغمالی خاتون اربیل یہود کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون یرغمالی کو 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے اگلے ہفتے سے پہلے رہا کیے جانے کا امکان ہے۔اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی تک ہزاروں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روکا ہوا تھا۔فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ یرغمالی اربیل یہود کو اگلے ہفتے سے پہلے کسی وقت رہا کیا جائے گا، اربیل یہود کی رہائی 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں ہوگی