برغوثی کا نام رہائی پانے والے فلسطینی افراد کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا: اسرائیلی حکام
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے فلسطین کے مقبول سیاسی لیڈر مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی ڈیل کے تحت رہا ہونے والے افراد کی فہرست سے نکال دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فلسطینی سیاسی جماعت فتح موومنٹ کے رہنما اور مقبول سیاسی لیڈر مروان البرغوثی سال 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں مگر 22 سال سے جیل میں قید ہونے کے باوجود ان کا شمار اب بھی فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین لیڈرز میں کیا جاتا ہے۔ غزہ جنگ بندی ڈیل کے تحت حماس نے جن لوگوں کی رہائی کے نام اسرائیلی حکام کو دیے ان میں ممکنہ طور پر مروان البرغوثی کا نام بھی لیا جارہا تھا اور یہ خیال بھی تھا کہ البرغوثی فلسطین اتھارٹی کی اگلی حکومت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں