کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے،:کامران ٹیسوری
کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ د یدیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے،کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے