ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے وہ خوش نہیں ہیں اور ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

 صدر ٹرمپ نے نشاندہی کی کہ ایران تھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے، مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جمعے تک ایران کے ساتھ مزید مذاکرات ہوں گے اور ان کا مقصد ایک ڈیل طے پانا ہے۔دوسری جانب اعلیٰ عمانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق اب بات چیت اس بات پر مرکوز ہے کہ یورینیم کی افزودگی صفر ہو، کیونکہ اگر افزودہ مواد ذخیرہ نہ ہوگا تو ایٹم بم بنانا ممکن نہیں ہوگا۔