5سال میں نیب نے 11ہزار 565ارب کی ریکوری کی

پلی بارگین سے65 ارب وصولی، 10 کھرب 98 ارب کی ریاستی اراضی واگزار 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) سینیٹ میں قومی احتساب بیورو کی 5سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ،گزشتہ 5سالوں کے دوران نیب نے مجموعی طور پر 11ہزار 565ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔وزارت قانون نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ قومی احتساب بیورو نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پلی بارگین کے ذریعے 65 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ اسی عرصے میں رضاکارانہ واپسی کی مد میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔رپورٹ کے مطابق سیٹلمنٹ کے تحت 38 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی عمل میں لائی گئی جبکہ ریاستی اراضی کی مد میں 10 کھرب 98 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کرا کے متعلقہ اداروں کے حوالے کی گئی۔ اس کے علاوہ متفرق ریکوریز کی مد میں 479 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد رقم حاصل کی گئی۔وزارت قانون کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ پانچ سالہ مدت میں نیب کی مجموعی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیر قانون قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے۔واگزار کی گئی اراضی مختلف لوگوں کے پاس تھی۔