نیب کی جانب سے 2 ہزار 450 ارب کی ریکارڈ ریکوری

 2026کی   دوسری سہ ماہی کے دوران 10لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکروائی گئی: رپورٹ جاری
اسلا م آباد(آئی این  پی )نیب کی جانب سے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 450 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔نیب کی 2026کی   دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق  مارچ سے اب تک کل ریکوریز کا حجم 16 ہزار 940 ارب روپے تک پہنچ گیا،دوسری سہ ماہی کے دوران 10 لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکروائی گئی۔ہائوسنگ اور مالیاتی فراڈ کے 24 ہزار 365 سے زائد متاثرین کو 42.30 ارب روپے اور اثاثے واپس دلائے گئے،سکھر میں 8 لاکھ 53 ہزار 678 ایکڑ زمین واگزار کر کے منتقل کر دی گئی۔