24گھنٹوں میں 2وارڈن چل بسے

 وارڈن امتیاز کو گرین ٹائون، اشرف کو سگیاں میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ٹریفک پولیس کے دو ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ٹریفک وارڈن امتیاز، جو جنرل ڈیوٹی پر گرین ٹاؤن کے علاقے میں تعینات تھے، اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیاسی روز ٹریفک وارڈن اشرف بھی ناکہ سگیاں پر ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیحکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں اہلکاروں کی میتیں اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں وارڈنز نے علاج معالجہ کے لیے چھٹیوں کی درخواستیں بھی دے رکھی تھیں