لاہور میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات، کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا

لاہور میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات، کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا

لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کے مطابق، شاہدرہ میں ایک ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا اور 50 ہزار روپے بھی ہتھیا لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعات مختلف دنوں میں پیش آئے اور تمام متاثرہ خواتین نے شکایات درج کروا دی ہیں۔ تاہم، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔