رفیق اوڈھ 88 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ،پولیس برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی ،ساتھیوں نے حملہ کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ انتہائی خطرناک شوٹر اشتہاری اور 88 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم رفیق اوڈھ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق سب انسپکٹر عمر فاروق اور پولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم رفیق اوڈھ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاڈی ایس پی او سی یوچوہدری فیصل شریف کے مطابق یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم اور آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، دوران پولیس مقابلہ ملزم کی فائرنگ سے متعدد راہگیر بھی زخمی ہوئے تھے،ہلاک ملزم پولیس ملازمین کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ کرتا تھا ہلاک ہونے والے ملزم رفیق اوڈھ نے دوران ڈکیتی کئی شہریوں کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھا، ڈی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہیجبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔