وزیر اعظم ہائوس میں شہباز شریف سے ملاقات سے واپسی پر پائوں میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ڈاکٹروں نے پائوں میں شدید تکلیف کے باعث مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کردی۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم ہائوس میں شہباز شریف سے ملاقات سے واپسی پر انہیں پائوں میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی اور بائیں پائوں میں سوجن کے ساتھ انگلیاں نیلی پڑ گئی تھیں،معالجین نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں چلنے پھرنے سے سختی سے منع کردیا اور مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔