راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کی زندگی مفلوج

راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کی زندگی مفلوج

راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران تین سے چار گھنٹے تک وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

 اس کے سبب شہریوں، خاص طور پر کاروباری طبقے، کو مشکلات کا سامنا ہے۔آئیسکو کے مطابق، شہر کے مختلف حصوں میں جاری لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ بار بار بجلی کے بند ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ، کمپنی کو 400 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اور طلب و رسد کے عارضی فرق کے باعث ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری رکھی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق، جیسے ہی طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہوگا، لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔ آئیسکو نے جاری لوڈ شیڈنگ پر معزز صارفین سے معذرت بھی کی ہے۔