ایمن انور نے 8ون ڈے اور 37ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بائولر ایمن انور نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ایمن انور نے 8ون ڈے اور 37ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ اب کرکٹ ریفری کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ایمن انور نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔واضح رہے کہ ایمن انور نے جنوری میں انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا۔