پیس میرے پاس قدرتی ہے، شروع سے جتنی کرکٹ کھیلی 140 سے زیادہ کی رفتار سے باؤلنگ کی
کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہوں:فاسٹ بائولر کی پبلک نیوز سے بات چیت
لاہور(شکیل خٹک)این سی اے فاسٹ باؤلرز کیمپ میں شریک فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکا ٹارگٹ پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔ کیمپ میں شیڈول کے حوالے سے فاسٹ باؤلر نے کہاکہ اس کیمپ کا مقصد پیس کو دیکھنا اور اسکلز ڈویلپ کرنا ہے۔کوچزانکے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔حسنین کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا آرہاہوں اور پرفارم بھی کر رہاہوں،کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کروں۔ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے سوال پر حسنین کا کہنا تھا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ معلوم نہیں، کوچز جانتے ہوں گے۔ ڈراپ ہونے پرمایوس نہیں ہوتا ،ہار نہیں مانتا۔میری کوشش ہے کہ اپنا سو فیصد دوں تاکہ پاکستان کی نمائندگی کرسکوں۔انکا کہناتھا پیس میرے پاس قدرتی ہے، شروع سے جتنی کرکٹ کھیلی ہے تو اس میں 140 سے زیادہ کی رفتار سے باؤلنگ کی ہے۔ جہاں بھی موقع ملے گا اپنا سب کچھ دوں گا، کچھ معلوم نہیں کسی وقت بھی موقع مل جائے۔مجھے جہاں موقع ملیگا،کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔