اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی 2سالہ محبت کا بریک اپ پر اختتام

 بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا اور دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو کے درمیان گزشتہ 2 سال سے جاری محبت کے ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے گزشتہ ہفتے بریک اپ کا فیصلہ کیا تاہم یہ بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا اور دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے۔اننیا اور واکر کی ملاقات ایک پرتعیش بھارتی شادی کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، گزشتہ 2 سال کے دوران دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ وہ ایک دوسرے کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تصاویر اور پوسٹس میں بھی نظر آئے، اس جوڑے کو بیرونِ ملک ایک ساتھ چھٹیاں مناتے بھی دیکھا گیا۔اگرچہ دونوں نے کبھی باضابطہ طور پر اپنی محبت کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم مداحوں کو ان کی قربت کے کئی اشارے ملتے رہے۔