دو بار محبت کی شادی کی دونوں طلاق پر ختم ہوئیں‘ ببرک شاہ

 موجودہ اہلیہ سے 4بچے ہیں، جن میں سے 3حیات ،حادثے میں ایک کھو دیا تھا
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار ببرک شاہ نے ریئلٹی شو تماشا سیزن 5میں اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ اہلیہ میری تیسری بیوی ہیں۔ببرک شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل میں دو بار محبت کی شادی کرچکا تھا، تاہم دونوں شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں اور طلاق پر ختم ہوگئیں۔اداکار کے مطابق میری موجودہ اہلیہ سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ میری مداح تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی روایتی معنوں میں محبت کی شادی نہیں تھی، تاہم میں انہیں پسند کرنے لگا اور صرف 14 روز کے اندر ان سے شادی کرلی۔ببرک شاہ نے بتایا کہ موجودہ اہلیہ سے ہمارے 4 بچے ہیں، جن میں سے 3 حیات ہیں، جبکہ ایک بیٹے کو حادثاتی طور پر ڈوبنے کے باعث کھو دیا تھا۔اداکار نے اپنی ازدواجی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات انسان کسی شخص کو برسوں جاننے کے بعد شادی کرتا ہے لیکن ایک سال کے اندر طلاق ہوجاتی ہے، جبکہ کبھی صرف 14 دن میں شادی کرنے والا رشتہ طویل عرصے تک قائم رہتا ہے۔