پمز ہسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔دستاویز کے مطابق پمز نرسنگ ہاسٹل میں 6 جولائی کی رات 3  بجے استقبالیہ میں آگ لگی جس سے استقبالیہ میں رکھے 3 صوفے جل گئے تھے۔دستاویز کے مطابق واقعے میں ہاسٹل میں مقیم 78طالبات محفوظ رہیں اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔الیکٹریکل، فرانزک رپورٹ نہ ہونے کے باعث آگ کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تھا جبکہ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے، فائرالارم اور ایمر جنسی پلان سرے سے موجود ہی نہیں تھا