پمز واقعہ کی فوجداری قانون کے تحت تحقیقات،معطل افسروں کے بیانات ریکارڈ

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد  کے پمز اسپتال میں آتشزدگی اور 14 نوزائیدہ بچوں کی اموات کے واقعے کی فوجداری قانون کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق   پولیس نے   المناک واقعے کی فوجداری قانون کے تحت انکوائری کا آغاز کر دیا  ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دفعہ 174 کی رپورٹ کے تحت انکوائری شروع کی ہے اور سب سے پہلے پمز اسپتال کے معطل افسروں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔یہ تحقیقات وزیراعظم کی بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی کی روشنی میں جاری ہیں۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس تمام نامزد افسروں کے بیان ریکارڈ کرے گی