مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی کے بیان پر درج ،ملزم عمران کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل : ڈی آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہئیر کے علاقہ میں چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیاملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزم عمران نے اپنی بیوی، بیٹی،سسر سمیت چار افراد کو قتل کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیاملزم نے تمام افراد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیاقتل کے واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا