اداکارہ نگارچودھری کے گھر پولیس چھاپے کی ویڈیوسامنے آ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹیج اداکارہ نگارچودھری کے گھر پر آرگنائزڈکرائم یونٹ نے چھاپہ مارا، پولیس چھاپے کی موبائل ویڈیوسامنے آ گئی۔پولیس حکام کے مطابق نگار چودھری کے خاوند سے 10کلو سے زائد کوکین بر آمد ہوئی،اداکارہ نگارچودھری کاخاوند عماربٹ عرف سپیڈی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا،2ماہ قبل ملزم کو وحدت کالونی سے گاڑی سمیت پکڑا گیا۔گاڑی سے بھاری مقدار میں کوکین بر آمد ہوئی،اداکارہ نگار چودھری کیگھر سیمنشیات ملنے پرملزم نے اقرار جرم بھی کیا،ملزم عماربٹ6سال تک بیرون ملک کی جیل میں بھی قید رہا،اداکارہ کی رہائش گاہ میں ریڈ کے دوران بھی بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ہوئی،اداکارہ خاوند کو سزا سے بچانے کیلئے پولیس پر الزام لگارہی ہیں،پولیس ریڈکیدوران اداکارہ کیگھرسیبیگ پکڑے گئیجن میں منشیات تھیں،منشیات کے نمونہ جات فرانزک لیب بھجوائے گئے،کارروائی جاری ہے۔