لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقہ میں کار سواروں نے متین ایونیو میں واقع گھر پر فائرنگ کر دی انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستو کتلہ نے مرکزی ملزم کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے فتح گڑھ سے گرفتار کیا گیاملزمان 17/08/2025 کو متین ایونیو میں واقع گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تھے وجہ عناد متاثرہ شخص پر ملزم عبداللہ کو سابقہ رنجش تھی ملزمان سے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ملزم عبداللہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے ایس پی صدر رانا حسین طاہرکے مطابق دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے