موٹرسائیکل سواروں کی یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ

 رجب بٹ اور فیملی گھر پر نہیں تھی گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار پر گولیاں لگی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کر دی ذرائع کے مطابق چوہنگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کر دی پولیس کے مطابق رجب بٹ اور فیملی گھر پر نہیں تھی فائرنگ سے گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار پر گولیاں لگی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا