لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ چمن پارک نیا پل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری عباس کے گھر فائرنگ کر دی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے نقاب پہن رکھا ہے۔ فائرنگ صبح پانچ بجے کے قریب ہوئی۔ خوش قسمتی سے کمرے میں سوئے بچے محفوظ رہے۔ پولیس نے متاثرہ شہری عباس کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔