پاکستان کے بغیر ہاکی ایشیا کپ بھارت میں کل سے شروع

پاکستان کے بغیر ہاکی ایشیا کپ بھارت میں کل سے شروع

پاکستان کے بغیر ہاکی ایشیا کپ کا آغاز کل بھارت کے شہر راج گیر میں ہوگا۔

پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والا یہ ایشیا کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، جس کی فاتح ٹیم آئندہ سال ہالینڈ اور بیلجیم میں منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈکپ میں جگہ بنائے گی۔پاکستان کی عدم شرکت کے بعد ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ عمان کے انکار کے بعد قازقستان کو کھیلنے کا موقع ملا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نہ کھیلنے سے ایشیا کپ کی اہمیت متاثر ہوئی ہے، بالخصوص پاک بھارت ٹاکرے کے نہ ہونے سے منتظمین کو خاصا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کے لیے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام میچز میں اب داخلہ مفت ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جن میں جاپان، چین، کوریا، بنگلہ دیش، قازقستان، بھارت، ملائیشیا اور چائنیز تائی پے شامل ہیں۔