مدینہ کالونی بازار میں ملزموں نے گھریلو کنسٹرکشن کے باعث راستہ بند کیا ہوا تھا، ،2گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مدینہ کالونی بازار میں فیملی پر تشدد کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان ذیشان اور شکیل کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزموں نے گھریلو کنسٹرکشن کے باعث راستہ بند کیا ہوا تھا، متاثرہ فیملی کے راستہ مانگنے پر ملزمان نے تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے واقعے پر کاہنہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔