گرینڈ الائنس کا دھرنا،چیئرنگ کراس بند

 آج وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ مطالبات منظوری تک دھرنا،مظاہرین کا اعلان 
لاہور(کرائم رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کاچیئرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا جاری ہے 21روز سے مال روڈ پر چیئرنگ کراس ٹریفک کیلئے مکمل طور پربند ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات سنجیدہ نہیں لے رہی،آج وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے،اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔