لاہور(یواین پی) لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔سیکرٹری سیاحت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔