لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہائی اسکورنگ گیمز کی ڈیمانڈ کی وجہ سے رنز کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شاہین آفریدی اور ان کی شراکت داری میں کمیونیکیشن بہتر ہو چکی ہے، کیونکہ دونوں نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلا ہے۔حارث رؤف نے مزید کہا کہ انہیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا فوکس ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہت اچھا جا رہی ہے اور ہر مرحلے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بڑے اسکورز کے ٹرینڈ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فاسٹ بولرز کو جدوجہد کرنی پڑتی ہے، اور وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ رنز پڑنے پر لوگوں کی تنقید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہائی اسکورنگ گیمز کی ڈیمانڈ ہو تو پھر رنز کا بننا فطری ہے۔