کراچی (سپورٹس ڈیسک ) بوم بوم کے نام سے مشہور سابق پاکستانی کپتان شاہد خان ا?فریدی نے اپنے ہم عصر کرس گیل کا مشکل ترین چیلنج قبول کر لیا ہے۔شاہد آفریدی اور کرس گیل کا شمار پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ان جارح مزاج کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جنہیں اگرچہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے برسوں بیت گئے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ، بلند وبالا چھکے آج بھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔آفریدی اور گیل کی جارح مزاجی نے ہی ٹی 20 کرکٹ کو عالمی سطح پر تیزی سے پروان چڑھایا۔ وہ اب بھی نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں۔ یہ دونوں اگرچہ اپنے کرکٹنگ دور میں حریف رہے مگر ریٹائرمنٹ کے بعد دوستی بھی مشہور رہی۔ تاہم اب یہ پھر حریف بننے جا رہے ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے سابق ہم منصب کرکٹر کرس گیل کا مشکل ترین چیلنج قبول کر لیا ہے اور اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا ایپ پر اپنے آفیشل ایکس اکاو نٹ پر کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے ’’یونیورس باس‘‘ کے نام سے مشہور کرس گیل کے چیلنج کو قبول کرتے ہے کہ دیکھتے ہیں کہ سب سے بڑا چھکا کون مارتا ہے۔